کرپشن پرعبدالولی یونیورسٹی کے 2ملازم گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون نیب نےعبد الولی یونیورسٹی کے گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے دو ملازمین پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو لاکھوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔نیب کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کی یونیورسٹی میں آئی ٹی ، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی خورد برد کی، دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔