مانسہرہ میں جلوس پر فائرنگ سے 2 لیگی کارکن زخمی

0

مانسہرہ (نمائندہ امت ) مانسہرہ میں سردار یوسف کے حامیوں کے پرامن جلوس پر فائرنگ سے دو مسلم لیگی کارکن شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور مشتعل کارکنوں نے شاہراہ ریشم کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔کارکنان کے مطابق مانسہرہ شہر سے گزر نے والے پرامن جلوس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 2افراد محمد صدیق ساکنہ سچاں اور محمد بشارت بسیا ں شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد دوبارہ کارکنان نے شاہراہ ریشم کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہمارا میڈیٹ چوری کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔کسی کو مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیا جائے گا ،راتوں رات تبدیل کیے گے نتائج کسی صورت قبول نہیں ،احتجاج کرنے والے تمام مظاہرین سرکاری املاک ،عمارت، گاڑیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچائیں ،قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، ایمبولنس ،ضیف افراد ،خواتین اور بچوں کا خاص خیال رکھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More