کراچی میں تحریک لبیک کو سوا7لاکھ ووٹ ملے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کو کراچی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے نامزد امیدواروں کو مجموعی طور پر 7لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹ ملے ہیں ،قومی اسمبلی کے21 حلقوں میں سے چار حلقوں میں رنراپ اور صوبائی کے 7حلقوں میں تیسری بڑی جماعت ٹی ایل پی رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کا کراچی میں انتخابات کا پہلا تجربہ تھا جن کے امیدوارسیاسی ماہر نہیں بلکہ علمااور کاوباری طبقہ تھا جس کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے انہیں ووٹ دیا ہے۔ تحریک لبیک کے صوبائی اسمبلی کے 44حلقوں میں جبکہ قومی کے 20حلقوں میں امیدوار کھڑے کئے گئے تھے جن میں سے قومی کے حلقوں جن میں حلقہ 240جس میں شاہ فیصل و فیصل کینٹ سمیت دیگر علاقے ہیں ان سے 30ہزار 535ووٹ ،حلقہ این اے 246جس میں آگرہ تاج سے رنچھوڑ لائن کے علاقے شامل ہیں یہاں سے 42ہزار 345ووٹ ،حلقہ این اے 247 میں دوسرے نمبر پر 24ہزار 628ووٹ اور حلقہ این اے 251میں مضبوط امیدواروں کے مقابلے کے باوجود دوسری پوزیشن پر30ہزار 524ووٹ لئے ہیں ۔جبکہ اس کے قومی کے 7حلقوں جن میں این اے 239میں تیسرے نمبر پر این اے 241میں بھی تیسرے نمبر پر این اے 245میں بھی تیسرے نمبر پر این اے 249میں بھی تیسرے نمبر پر این اے 252میں بھی تیسرے نمبر پر،این اے 253میں کے علاوہ این اے 255میں بھی تیسرے نمبر ٹی ایل پی کے امیدوار رہے ہیں جبکہ این اے کے 3حلقوں میں چوتھے اور 3حلقوں میں پانچویں نمبر پر آئی ہے اسی طرح صوبائی اسمبلی کے 7نششتوں جن میں پی ایس 94 میں 14ہزار 30ووٹ ،پی ایس 95 میں 11ہزار 643ووٹ ،پی ایس 96میں 18ہزار 962ووٹ ،پی ایس 109میں 13ہزار 913ووٹ ،پی ایس 117میں 17ہزار 74ووٹ ،پی ایس 124میں 17ہزار 909ووٹ ،پی ایس 127میں 12ہزار 973ووٹ لیکر دوسری بڑی جماعت رہی ہے جبلہ اس کے علاوہ پی ایس 96پر 900ووٹوں سے ہمارے امیدوار علامہ محمد ابوبکر قادری نا کام ہوئے ہیں اسی طرح صوبائی اسمبلی کے 9حلقوں جن میں پی ایس 119،پی ایس 118، پی ایس 113، پی ایس 106،پی ایس 105، پی ایس 93،پی ایس 92اور پی ایس 88میں ٹی ایل پی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔اس کے علاوہ 6حلقوں میں چوتھے نمبر پر تحریک لبیک کے امیدوار رہے ہیں ۔مجموعی طور پر قومی وصوبائی حلقوں میں 7لاکھ 30ہزار 210ووٹ ملے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More