چیئر مین نجم سیٹھی کا اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونیکا فیصلہ
لاہور(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے حکومت کی تبدیلی کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 269میں سے 119 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ،دوسری جانب حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جہاں لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم کونجم سیٹھی کی جگہ چیئر مین پی سی بی کی کرسی سنبھالنے کیلئے فیورٹ امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے 2013ئ اور2014میں بھی کچھ عرصے کے لیے یہ کرسی سنبھالی تھی جس کے بعد شہریار خان کو چیئر مین پی سی بی منتخب کرلیا گیا اور نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین بن گئے ،گزشتہ سال نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 30چیئر مین کے طور پر اپنے سیٹ سنبھالی ہے اور اب وسیم اکرم کے ایک فیملی ممبر کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ دوڑ سونپی جاسکتی ہے۔