بلوچستان کے 50صوبائی حلقوں میں ایک لاکھ ووٹ مسترد
کوئٹہ( ایجنسیاں)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے 50حلقوں میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ مسترد کئے گئے جس میں سب سے زیادہ حلقہ پی بی 50میں 4084،حلقہ پی بی 40 میں 4021 اور442ووٹ حلقہ پی بی 45میں مسترد کئے گئے ہیں ،سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ حلقہ پی بی 8پر 65.14جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ28.62فیصد رہاہے۔بلوچستان میں کل 19لاکھ 73ہزار 200 افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ حلقہ پی بی 35پر بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی اورکارکنوں پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد الیکشن ملتوی کردئیے گئے تھے ۔ جبکہ حلقہ این اے 260 نصیر آباد میں 13 ہزار597 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی کو کامیابی حاصل ہوئی۔