ساہیوال میں انتخابی رنجش پرتصادم سے1جاں بحق

0

ساہیوال( این این آئی) پولیس چوکی محمد پور کے قریب انتخابی رنجش پر فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن مظہر خاں مر دانہ گولیاں لگنے سے جاں بحق اور چار کارکن شدید زخمی ہو گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے9کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔واقعات کے مطابق آبادی عظیم خاں محمد پور کے فیصل خاں اور مظہر خاں مر دانہ پٹرول پمپ علی فلنگ اسٹیشن پر ڈیزل لینے کے لئے گئے تو مسلم لیگ (ن) فیضان،ہارون مر دانہ دو بھائیوں نے نعیم خاں اور احمد یار وغیرہ کے ہمراہ گھیرا ڈال کر تحریک انصاف کے امیدوار کے ہارنے پر بھنگڑا ڈالا اور نعرے بازی کی اس ہنگامہ آرائی پر درجنوں افراد موقع پر آگئے اور فیصل خاں وغیرہ کو چھڑا کر گھروں میں بھیج دیا لیکن نعیم خاں،احمد یار۔فیضان اور ہارون خاں اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ تعاقب کر تے ہوئے اسلحہ سے مسلح ہو کر آگئے اور آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر دی ۔جس کے نتیجہ میں مظہر خاں مرد انہ مو قع پر جاں بحق جبکہ اسکے ساتھی چار کارکن آصف،محمد زاہد ،غلام عباس نذیرا ور غلام عباس مالے خاں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کر دیا گیا ہے ۔پولیس بہادر شاہ نے مقتول مظہر خاں مر دانہ کے سسر اسحاق خاں مر دانہ کی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے نعیم خاں،احمد یار۔فیضان خاں اور ہارون خاں اور چار نا معلوم سمیت 8ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,324,302اور 149ت پ درج کر لیا۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More