بحریہ ٹاون کی جانب سے بحریہ نام استعمال کرنے پر چیف جسٹس کا نوٹس
اسلام آباد(نمائندہ امت)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بحریہ ٹاون کی جانب سے بحریہ نام استعمال کرنے از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے بحریہ کا نام استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہو ئے چیئرمین بحریہ ٹاؤن کو 2 اگست کو طلب کر لیا ۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کیلئے بحریہ کا نام کیسے استعمال کیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 2 اگست کو سماعت کرے گا۔