عمران نے ممتاز بھٹو کو اسلام آباد بلالیا۔اہم عہدہ ملنے کا امکان

0

کراچی(خبر ایجنسیاں)سندھ کے بزرگ سیاسی رہنما ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف کے حکومت میں اہم ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے ممتاز بھٹو کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی کے سندھ نیشنل فرنٹ اور پی ٹی آئی کے موجودہ رہنما ممتاز بھٹو سے مشاورت کے بعد عمران خان نے انھیں گورنر سندھ یا صدر کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے طلب کئے جانے پر ممتاز بھٹو نے جواب دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 سے 3 روز میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More