سابق کیو ڈی اے افسران کیخلاف نیب عدالت کوئٹہ میں کرپشن ریفرنس دائر

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) نیب بلوچستان نے خورد برد کے الزام میں سابق ڈی جی کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیوڈی اے )اور موجودہ سیکریٹری خوراک نور پرکانی، سابق چیئرمین کیوڈی اے و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر حامد اچکزئی ،سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیوڈی اے محمد اسلم ،سابق ڈائریکٹرایڈمن اور موجودہ ڈائریکٹر کوارڈینیشن دلشاد خان ،سابق سیکریٹری اور ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران زرکون، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد کریم، سینئر کلرک اسٹیٹ طاہر محمود، اسسٹنٹ فورمین غلام مصطفی، بلڈنگ سروے ہیڈ ڈرافٹس مین بلڈنگ کنٹرول برانچ محمد وارث اور پرائیویٹ پرسن گل محمد کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ ون میں دائر کر دیا، جس میں قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More