بلوچستان سے صوبائی و قومی حلقوں پر8 بھائیوں کی جوڑی کامیاب

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) الیکشن 2018 میں زہری، مگسی، بگٹی اور بھوتانی برادری کے 2،2 بھائی بلوچستان سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ چیف آف جھالا وان نواب ثنا زہری، اور انکے چھوٹے بھائی سینیٹر میر نعمت اللہ زہری بھی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح سردار صالح محمد بھو تانی اور انکے چھوٹے بھائی اسلم بھو تانی جبکہ ڈیرہ بگٹی اور سبی لورالائی ، بارکھان سے نواب اکبر بگٹی کے پو تے مرحوم نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کے صاحبزادے میر شاہ زین بگٹی، ڈیرہ بگٹی سبی سے قومی اسمبلی سے جبکہ ان کے چھوٹے بھائی میر گہرام بگٹی ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ اسی طرح نواب ذوالفقار مگسی کے چھوٹے بھائی نواب زادہ خالد مگسی قومی اسمبلی اور انکے چھوٹے بھائی نواب زادہ طارق مگسی صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح بلوچستان سے زہری، مگسی، بگٹی اور بھو تانی قبائل کے 2،2 بھائی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کامیابی حاصل کرکے ایوانوں میں پہنچے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More