اسرائیلی فائرنگ سے مزید1 فلسطینی نوجوان شہید

0

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے سرحدی علاقے میں مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے سرحد کی جانب مارچ کرنے والے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد مہیا کی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ نوجوان کی شہادت کے بعد 30 مارچ 2018 سے جاری کشیدگی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان نے زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج جام شہادت نوش کرلی ہے جب کہ 8 دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت کا یہ تازہ واقعہ خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی سرحد پر نصب خاردار تار کے قریب ہوئی تاہم اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More