عرب نیٹو کی بحالی کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سرگرم

0

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں )ٹرمپ انتظامیہ نے عرب نیٹو کی بحالی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے رواں برس 6 خلیجی ریاستوں کے ساتھ مصر اور اردن کے رہنما امریکی میزبانی میں ہونے والی سمٹ میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحادی عرب ممالک کا یہ دو روزہ سربراہ اجلاس واشنگٹن میں 12اور13 اکتوبر کو ہو گا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ تاریخیں عبوری طور پر طے کی گئی ہیں تاہم ان میں ردوبدل کا امکان ہے۔ امریکی اور عرب حکام نے تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ یہ سمٹ مڈل ایسٹ اسٹریٹیجک الائنس کے بینر تلے ہو گی۔ اس الائنس کو ’عرب نیٹو‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More