کراچی/کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر/نمائندہ خصوصی) سندھ سے 50اور بلوچستان سے 11 نئے چہرے منتخب ہوئے ہیں ان میں اندرون سندھ سے 18 اور کراچی سے 32 ہیں ان میں جیکب آباد سے پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو ، لاڑکانہ سے جی ڈی اے کے معظم عباسی ، گھوٹکی سے پی ٹی آئی کے شہریار شر، خیرپورسے پی پی کے منظور وسان کے بھتیجے منور وسان ، سکھر سے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ، نوشہروفیروز سے ممتاز چانڈیو ، پی پی کےمیرپورخاص سے ذوالفقار شاہ ، تھر پارکر سے قاسم سراج سومرو، ارباب لطف اللہ ، مٹیاری سے مخدوم محبوب الزماں ، حیدرآباد سے عبدالجبار خان ، بدین سے تاج محمد ، ٹھٹھہ سے علی حسن زرداری ، جام اویس بجار ، متحدہ کے حیدرآبا دسے منتخب راشد خلجی اور ناصر قریشی شامل ہیں جبکہ کراچی میں پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ ، راجہ کریم بخش گبول، فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج حسین گھمن ، بلال احمد ، محمد علی عزیز ، جمال الدین ، رمضان گھانجی، عمران اسماعیل ، شاہنواز جدون ، محمد بشیر ، شہزاد اعوان ، اہستان خان ، عمرعماری ، عمران علی شاہ اور ریاض حیدر اور اظہر خان اور عدیل احمد شامل ہیں کراچی سے پہلی بار پی پی ٹکٹ پر کامیاب اراکین میں محمد سلیم ، عبدالرزاق راجہ ، اور لیاقت علی شامل ہیں جبکہ کراچی میں متحدہ کے ٹکٹ پر کامیاب ارکان میں صداقت ، عدیل شہزاد، علی خورشید ، باسط صدیقی ، محمد وجاہت ، محمد جاوید ، حنیف خان ، غلام جیلانی ، تحریک لبیک کے محمد یونس سومرو ، محمد قاسم اورمجلس عمل کے سید عبدالرشید شامل ہیں ۔دریں اثنا بلوچستان سے متعدد اراکین پہلی بار قومی اسمبلی پہنچے۔جن میں مولانا عبدالواسع ، سردار اختر جان مینگل،شاہ زین بگٹی ، جے یو آئی کے مولوی کمال الدین، صلاح الدین ایوبی، تحریک انصاف کے قاسم خان سوری، بی این پی آغا حسن بلوچ شاہ محمود شاہ، محمد ہاشم ، محمد اسلم بھو تانی بلوچستان عوامی پارٹی کے احسان اللہ ریکی شامل ہیں۔