حب میں مسلح ملزمان موبائل فون۔سم کارڈ۔نقدی لوٹ کر فرار

0

حب ( نمائندہ امت ) نامعلوم مسلح ملزمان موبائل کی دکان میں گھس کرمالک کویرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دو نقاب پوش ملزمان نے آر سی ڈی شاہراہ پر واقع موبائل کی دکان میں گھس کرمالک وجے کمارکو یرغمال بناکر دکان سے 2لاکھ روپے کے موبائل فونز ، 15 ہزار سے زائد نقدی، درجنوں موبائل فون کارڈز اور دیگر سامان لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حب گل حسن بلوچ اور سی آئی اے انچارج نبی بخش رونجھو نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More