سابق وزیراعلی سندھ علی محمد مہر کا عمران قافلے میں شمولیت کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)سابق وزیراعلی سندھ علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردار علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی سردارعلی محمد مہر 2002 میں سندھ کے وزیراعلی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ 3 بار قومی اور ایک بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی اور دیگر رہنماؤں نے علی محمد مہر کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے سابق وزیراعلی سندھ عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔