وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نواز شریف سے ملنے پمزپہنچ گئے- اجازت نہ ملی

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان میاں نواز شریف سے ملنے پمز ہسپتال پہنچ گئے، تاہم ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عدلیہ اور حکومت پر برس پڑے۔اتوار کی رات پمز ہسپتال کے کارڈیک سینٹر کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم ملاقات کا دن ہونے کے باوجودنگران وفاقی اور پنجاب دونوں حکومتوں نے ان کی ملاقات نہ ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالتوں کو جرات ہوتی تو اس ڈکٹیٹر کو واپس لاتے جو مکے لہراتا ہوا یہاں سے چلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اس ملک کی عدالتیں صرف نواز شریف، ان کے خاندان اور مسلم لیگ ن کے لیے بنی ہیں، یہ رویے بڑے افسوسناک ہیں۔ جس شخص نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، اس کو سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی پمز میں بھی اپنے قائد سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور ملاقات کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔میاں نواز شریف نے ایک جھوٹے فیصلے کے باوجود اپنے آپ کو سرنڈر کیا اور جیل گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More