کنٹریکٹ بحالی کے خلاف فوجی فائونڈیشن اساتذہ کا احتجاج
راولپنڈی( نمائندہ امت)آل پاکستان فوجی فاؤنڈیشن ٹیچر ایسوسی ایشن کا اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے اور تنخواہ کی پالیسی، کنٹریکٹ پالیسی میں تبدیلی کیخلاف فوجی فاؤنڈیشن ہیڈآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے پرانے کنٹریکٹ کی بحالی اورنئی پالیسی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا، رہنماؤں کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام106 سکول اور 2 کالجز کام کررہے ہیں، اور فیڈرل بورڈ میں ہمیشہ سکول اور کالجز کے بہترین نتائج رہے،جن کا تمام تر کریڈٹ اساتذہ کی محنت کو جاتاہے، جس پر اساتذہ کو اچھی ایکریمننٹ اور انعام دینے کی بجائے انتظامیہ اساتذہ دشمن پالیساں اپنائے ہوئے ہے۔