این اے 243 کےلیگی امید وارشاہجہاں کیخلاف خواتین کارکنوں کا مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی خواتین کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر این اے 243 گلشن اقبال سے نامزد لیگی امیدوار شاہ جہاں کیخلاف مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مذکورہ امیدوار پر الزام عائد کیا کہ ان کو 25جولائی کو اپنے حلقہ انتخاب میں پولنگ ایجنٹ کے طور پر بٹھا کر پیسہ نہیں دئیے گئے بلکہ ان پر الزام لگایاکیا کہ ان کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی۔ احتجاجی خواتین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ خواتین نے احتجاج کے دوران ”چور ہے چور ہے شاہ جہاں چور ہے“ شاہ جہاں نامنظور، وغیرہ کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے کے دوران این اے 243سے نامزد ن لیگی امیدوار شاہ جہاں پریس کلب کے اندر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے الیکشن میں مبینہ دھاندلیوں کی نشاندہی کی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کلب کے باہر ان کیخلاف خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں بلیک میل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے پولنگ ختم ہونے سے پہلے پیسے ادا کر دئیے تھے، وہ تاجر برادری سے ہیں اور ان پر لگایا گیا الزام سراسر غلط ہے۔