دوبارہ گنتی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے الیکشن نتائج پر تحفظات سے متعلق دائر درخواستوں پر درخواست گزاروں کو چیف جسٹس سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف سیاسی امیدواروں کے الیکشن نتائج پر تحفظات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن نتائج پر شدید تحفظات ہیں، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، جس پر جسٹس خادم حسین ایم شیخ کا کہنا تھا کہ میں الیکشن نتائج کی دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دے سکتا، ری کاؤنٹنگ کے لئے آپ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More