تاجکستان میں 2 امریکیوں سمیت 4 سیاح قتل

0

دوشنبہ(امت نیوز)تاجکستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ اور چاقو حملے میں 4 غیر ملکی سائیکل سوار سیاح ہلاک ہوگئے۔فورسز کی فائرنگ سے 4مشتبہ افراد مارے جا چکے ہیں ،جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دوشنبہ سے150کلومیٹر دور واقع علاقہ دانجار میں ہلاک ہونے والوں میں 2 امریکی ،ایک سوئس و ایک ڈچ شامل ہے۔حملے میں فرانس، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے3 سیاح زخمی بھی ہوئے۔وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے مطابق تفتیش میں دہشت گردی، چوری کی واردات میں مزاحمت یاحادثے سمیت تمام پہلو مد نظر رکھے جا رہے ہیں۔تاجکستان میں امریکی سفارتخانے نے واقعے کو عالمی دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More