ظافر زبیری قتل کیس کی فائل پیش نہ کرنے پر عدالت برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے طالب علم ظافر قتل کیس میں پولیس فائل پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11اگست تک ملتوی کردی ہے ۔ پیر کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں طالب علم ظافر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پرملزمان خاور برنی،جنیدشاہ ودیگرکو پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت میں پولیس فائل پیش نہ کی جاسکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ، عدالت نے تفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 11اگست تک ملتوی کر دی ہے۔