گینگ وار زاہد لاڈلہ کیلیے قتل کرنیوالے 2 ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس پی لیاری کی سربراہی میں ٹیم نے نے 21 جولائی کو تھانہ بغدادی کے علاقے میں قتل ہونے والے شخص محمد شکیل ولد محمد عمر کے قاتلوں کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان راشد عرف چکنا ولد رحمت اللہ اور آصف ولد فقیر محمد کے قبضے سے 2 عدد نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے۔ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ شکیل ولد محمد عمر کو بدنام منشیات فروش لیاری گینگ وارکے زاہد لاڈلہ کے کہنے پر قتل کیا، کیونکہ شکیل اور اس کے ساتھیوں نے زاہد لاڈلہ کے 32لاکھ روپے جو منشیات فروشی سے حاصل کیے گئے تھے واپس نہیں کیے۔راشد عرف چکنا اور آصف نے اپنے دیگر ساتھیوں انیس اور اقبال کے ہمراہ فائرنگ کر کے شکیل کو ہلاک کیا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لیاری کے علاقے میں منشیات فروشی کا پورا نیٹ ورک چلاتے ہیں اور متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں۔