پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے- حافظ عاکف سعید
کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو محض فلاحی نہیں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا۔ انہوں نے عمران خان کے بیان کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ یقینا پاکستان میں غربت اور جہالت کے خلاف کام کرنا ہوگا اور جلد سستا انصاف بھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے۔ جس کیلئے ہمیں ایک دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے لیکن کرنے کا اصل کام یہ ہے کہ اسلام کے نظام عدل اجتماعی کو مکمل طورپر نافذ کیا جائے۔ ہمیں ایک اسلامی فلاحی ریاست کی شدید ضرورت ہے۔ ملکی سطح پر سیاست اور معیشت کے ساتھ ساتھ معاشرت پر بھی اسلامی رنگ کو غالب کرنا اسلام کا اہم ترین تقاضا ہے۔