جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے بار بارمداخلت پر سخت برہمی

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کاروائی کے دوران اسلام آبادہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے بار بارمداخلت پر سخت برہمی کااظہار کیااور ان کے وکیل حامدخان سے کہاکہ آپ نے وعدہ کیاتھاکہ کھلی سماعت کے دوران آپ کے موکل خاموش رہیں گے اور عدالت کومخاطب کرکے بات نہیں کریں گے ان کوروکیں کہ یہ عدالت کومخاطب نہ کریں۔ اس پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہاکہ اگر کونسل سی ڈی اے سے ریکارڈطلب نہیں کریگی توان کے وکیل درخواست گزار پر جرح کیسے کریں گے ۔وکیل حامد خان نے کہا کہ تاثر ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو جلدی ہے۔ جسٹس شوکت صدیقی نے اپنی جگہ بیٹھے بیٹھے کہا کہ میرا فیصلہ جلدی نہ ہو بلکہ انصاف ہو۔ چیف جسٹس نے ایک بار پھر ناراضی کا اظہار کیا اور وکیل حامد خان سے کہا کہ اپنے موکل سے کہیں کہ کونسل کا احترام کریں اور کھڑے ہو کر بات کریں۔ اس کے بعد جسٹس شوکت صدیقی کونسل کی کارروائی کے دوران بار بار کھڑے ہوتے رہے۔ چیف جسٹس نے جسٹس شوکت صدیقی سے کہا کہ جو بات کہنی ہے اپنے وکیل کے ذریعے کریں۔ہم نے کب متعصبانہ سلوک کیا۔آپ کی ہر بات مانتے آئے ہیں آپ کوان کیمرہ محبت سے سنااور اب کھلی عدالت میں بھی محبت سے سنناچاہتے ہیں اس لیے صرف وکیل بات کریں ۔اگرآپ کے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ ثبوت ہوئے توآپ کوکلین چٹ مل جائے گی۔ اس پر حامدخان نے کہاکہ انشاء اللہ مل جائیگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More