انتخابات میں ناکامی پر قادر مگسی پارٹی سربراہی سے مستعفی

0

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے انتخابات میں پارٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بدترین انتخابی دھاندلیوں کی وجہ سے ہم نتائج کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں منظم طریقے سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے اور دانستہ ملک کی سیکولر لبرل مذہبی جمہوری پاپولر لیڈرشپ کو ووٹ کے ذریعے پارلیمان سے باہر کر دیا گیا ہے تاکہ حکمرانوں کے خلاف کوئی آواز اٹھاکر مسائل پیدا نہ کر سکے، جن وردی والوں کو پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی انہوں نے ہی پولنگ کے عملے کو یرغمال بنایا تاکہ من پسند نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ وہ ایس ٹی پی ہاؤس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More