پٹرولیم کی قیمتیں 4روپے تک بڑھانے کی تیاری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے پٹرولیم کی قیمتیں پھربڑھانے کی تیاری کرلی،اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ۔اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 75پیسےفی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹرجبکہ مٹی کے تیل میں 4روپے فی لیٹر تک کے اضافے کی تجویز دی ہے۔تجاویز کی منظوری کی صورت میں پیڑول کی نئی قیمت 97روپے 99پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 94پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87روپے 96پیسے فی لٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی تاہم نگراں حکومت قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More