بھارت کیلئے انگلینڈ میں پاکستانی ریکارڈ بھی چیلنج

0

برمنگھم (امت نیوز)انگلینڈ کے بدلتے موسم نے بھارتی کرکٹرز کی نیندیں اڑادی ہیں‘گزشتہ روز برمنگھم میں ہونیوالی بارش کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بہا کر لے گئی۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ 4 ماہ سے چلتے خشک موسم کے خاتمے اور آئندہ تیز بارشوں کی پیش گوئی کرکے بھارتی ہتھیاروں کے ناکارہ ہونے کے خطرات بڑھادیئے ہیں‘یکم اگست سے شروع ہونیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بھارتی کیمپ روی ایشون، جدیجا اور کلدیپ یادیو میں سے 2 سپیشلسٹ سپنرز کیساتھ انگلش کیمپ پر حملہ آور ہونیکا پلان بنائے ہوئے تھا ‘تاہم اب تیز ہواؤں اور بارش والے ماحول میں سیمرز اور سوئنگ بولرز کی اہمیت بڑھ گئی ہے‘کنڈیشنز کیساتھ ساتھ اسے جمی اینڈرسن‘سٹورٹ براڈ، بین سٹوکس کے بڑے خطرے کا سامنا ہوگا،ایجبسٹن میں (آج) بدھ کو ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے‘ویرات کوہلی الیون جسے ہمیشہ گھر کا شیر کہا جاتا ہے سال کے دوسرے کڑے امتحان کا سامنا کر رہی ہے‘ شروع سال میں وہ جنوبی افریقا میں بھی ناکام رہی‘تجزیہ نگار اس سیریز کو اس کیساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی دیکھ رہے ہیں کہ بھارت کی روایتی حریف پاکستان نے حال ہی میں انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے ڈرا کھیل کر بھارت کے لئے بڑا چیلنج رکھ چھوڑا ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں انگلش کنڈیشنز میں اپنی کامیابی ثابت کر پاتی ہے اور نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More