این اے 60 ۔حنیف عباسی کی اہلیہ کو امیدوار بنانے پر ن لیگ متفق
راولپنڈی(نمائندہ امت) پاکستان مسلم لیگ ن نے راولپنڈی شہر اور کینٹ ایریا کی تمام نشستوں پر شکست کا داغ دھونے کے لیے این اے 60 پر ضمنی انتخاب کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ راولپنڈی کے اکثر رہنماؤں نے اتفاق رائے سے حنیف عباسی کی اہلیہ مہناز عباسی کو مسلم لیگ ن کی متفقہ امیدوار نامزد کرنے فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی ووٹ کے علاوہ بطور خاتون ہمدردی کا ووٹ بھی حاصل کیا جائے۔