انیس ممالک میں سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کی طرف سے اپنی صوابدید پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز مستعفی ہو جاتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیاجس کے بعد ملک کی باگ ڈور نئی حکومت کے ہاتھ آتے ہی 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے، جن سفرا کو تبدیل کیا جائے گا ان میں سرفہرست چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ہیں جو دو بار توسیع لے چکے ہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی سفیر تعینات ہیں۔