تحریک انصاف کی مجبوریاں دیکھ کر متحدہ بلیک میلنگ پر اتر آئی

0

کراچی(بیورورپورٹ)متحدہ پاکستان حکومت سازی کے حوالے سے تحریک انصاف کی مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے بلیک میلنگ پر اترآئی ہے اور متحدہ کی جانب سے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن بند کرنے سمیت مطالبات کی فہرست پیش کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی حکومت میں شمولیت کیلئے مبینہ ٹارگٹڈ آپریشن بند، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سمیت مطالبات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھ دئیے ہیں ۔متحدہ قیادت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کےشہری علاقوں میں کوٹہ سسٹم فی الفورختم کیا جائے، مبینہ طور پر مسمار کئے گئے 172 دفاتر کی ازسرنو تعمیر، حیدرآباد میں جامعہ کے قیام، میئر کے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا بھی سوال اٹھا دیا گیا ہے۔دیگر مطالبات کے علاوہ ایم کیو ایم نے کراچی کے 12 حلقےدوبارہ کھولنے کا بھی کہا ہے جس پر پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ جوحلقہ چاہیں کھلوائیں، حکومتی سطح پر خط لکھ کر شکایات دورکریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More