انیس حلقوں میں مسترد ووٹ تحریک انصاف کی فتح کا ذریعہ

0

اسلام آباد (رپورٹ: محمد فیضان) پچیس جو لائی کو ہونے والے ا نتخابا ت میں قومی اسمبلی کے 29حلقے ایسے بھی ہیں جہاں سے تحریک انصاف کے 19، بلوچستان عوامی پارٹی کے 3،پاکستان مسلم لیگ ق کا 1، گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس کے 2اور چار 4آزاد ارکان مسترد ہونے والے ووٹوں کی نسبت کم ووٹوں کے فرق سے کا میاب ہوئے ۔ یعنی ان حلقوں میں مسترد ہو نے والے ووٹوں کی تعداد ان ووٹوں سے کہیں زیادہ ہے جن کے فرق سےتحریک انصاف کے ا میدواروں کی جیت کا ا علان کیا گیا جبکہ ان میں کم سے کم9 حلقے ایسے ہیں جن میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے نواز لیگ کو شکست سے دوچار کیا ہےان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لا ہو ر سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 131 بھی شامل ہے جہاں سے مسترد ہونے والے ووٹوں کی تعداد 3835ہے اس حلقے سے سعد رفیق ہارے ہیں جبکہ عمران خان اس نشست سے صر ف 680ووٹوں کے فرق سے کا میاب قرار پا ئے ۔جبکہ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 16 لاکھ سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ ا35 حلقے ایسے ہیں جہاں مسترد ووٹ جیتنے والے امیدوار کے مارجن سے زیادہ تھے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیتنے والے امیدواروں کے مارجن سے زیادہ رہی۔اسی طرح سندھ میں 6، خیبر پختونخو ا کے 4 اور بلوچستان کے 1 حلقے میں بھی مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ تھے۔تفصیلات کے مطا بق قومی اسمبلی کے حلقہ 22سے پی ٹی آئی نے ایم ایم اے کے امیدوار کو 2259ووٹون سے شکست دی جبکہ 5594 ووٹ مسترد ہو ئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 سے پی ٹی آئی کے امیدوار نے متحد ہ مجلس عمل کے امیدوار کو 858ووٹوں کے فرق سے ہرایا جبکہ اس حلقے میں 3424ووٹ مسترد ہو ئے حلقہ این اے 35میں بھی پا کستان تحریک انصا ف کے امیدوار نے ایم ایم اے کے امیدوار کو 7002ووٹوں سے شکست دی جبکہ مسترد ہونے والے ووٹوں کی تعداد7356ہے حلقہ این اے 87سے پا کستان تحریک ا نصاف کے امیدوارنے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 8165ووٹوں سے شکست دی جبکہ مسترد ہونے والے ووٹ 9565ہیں ۔حلقہ 94 سے تحریک انصاف کے امیدوار نے نواز لیگ کے امیدوار کو 8755ووٹوں سے شکست دی جبکہ مسترد ہونے والے ووٹ 8757ہیں۔ حلقہ 98 سے تحریک ا نصاف نے 4628ووٹوں سےآزاد امیدوار کو شکست دی جبکہ مسترد ووٹوں کی تعداد 7705ہے حلقہ 105 سے پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 8651 ووٹوں سے ہرایا جبکہ مسترد ووٹون کی تعداد 9135ہے حلقہ 108 سے پی ٹی آئی نے پی ایم ایل ن کے امیدوار کو 1211ووٹوں سے شکست دی جبکہ یہا ں سے مسترد ووٹون کی تعداد 5177 ہے حلقہ 114 سے پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی پا رلیمینٹرین کے امیدوار کو 589ووٹوں کے فرق سے ہرایا جبکہ مسترد ووٹوں کی تعداد 12970 ہے۔ حلقہ 118 سے پی ٹی آئی کے امیدوار نے پی ایم ایل ن کے امیدوار کو 2405ووٹوں سے شکست دی جبکہ 9257ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ این اے 131سے پی ٰ ٹی آئی نے پی ایم ایل ن کو 680 ووٹوں سے شکست دی یہاں 3835ووٹ مسترد ہو ئے ۔حلقہ این اے 140 سے پی ٹی اآ ئی نے پی ایم ایل ن کو 236ووٹوں سے شکست دی جبکہ 7453ووٹ مسترد ہو ئے ۔حلقہ این اے 159 سے پی ٹی آئی نے پی ایم ایل ن کو 3232ووٹوں سے ہرایا جبکہ 6628ووٹ مسترد ہو ئے حلقہ 174 سے پی ٹی ا ئی نے آزاد امیدوار 5792ووٹوں سے ہرایا جبکہ 6925 ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ 187 سے پی ٹی آئی نے آزاد امیدوار5678ووٹوں سے شکست دی جبکہ 9516ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ این اے 188سے پی ٹی آئی نے پی ایم ایل ن کو 6477ووٹوں سے ہرایا جبکہ یہاں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 8076ہے حلقہ این اے 196 سے پی ٹی آئی نے پا کستان پیپلز پا رٹی کو 5398ووٹوں سے شکست دی جبکہ 13660 ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ این اے 237 سے پی ٹی آئی نے پی پی پی کے امیدوار کو 1373 ووٹوں سے ہرایا جبکہ 2184ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ این اے 239 سے پی ٹی آئی نے متحدہ قومی موو منٹ پاکستانکے امیدوار کو 336 ووٹوں سے شکست دی جبکہ یہاں 3281ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ 249 میں پی ٹی آئی نے پی ایم ایل ن کو 718ووٹوں سے شکست سے دوچار کیا جبکہ 2684 ووٹ اس حلقے سے مسترد کیے گئے ۔ اسی طرح این اے 172 سے پا کستان مسلم لیگ ق کے امیدوار نے پا کستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 4412ووٹوں سے شکست دی جبکہ 4594ووٹ مسترد ہو ئے ۔بلو چستان عوامی پارٹی نے حلقہ 258 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کو 4481 ووٹوں سے شکست دی جبکہ 6773 ووٹ مسترد ہو ئے۔ حلقہ این اے 260 سے بی اے پی نے پاکستان تحریک ا نصاف کے امیدوار کو 13142ووٹوں سے شکست دی 13597ووٹ مستر د ہو ئے ۔حلقہ این اے 270 سے بی اے پی نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو 2528ووٹوں سے شکست دی جبکہ 6152ووٹ مسترد ہو ئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More