اربوں کے فنڈ میں شہری حکومت کی خوردبرد پر جواب طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سر براہی میں 2 رکنی بنچ نے شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خوردبرد سے متعلق دائر درخواست پر نیب حکام کو 21اگست تک تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔درخواست پی ٹی آئی کے رہنما محمد فیصل وائوڈا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ہائیکورٹ نے پی ایس او اور بائیکو پیٹرولیم میں 60ارب روپے کرپشن سے متعلق سی ای او بائیکو قیصر جمال کی درخواست ضمانت پر 23اگست تک نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ نیب نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ہائی کورٹ نے این آئی سی ایل میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔