بھارتی فوج شہید مجاہد کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے پر آمادہ
لاہور(نمائندہ امت)مقبوضہ سری نگر میں تین ماہ سے جاری کشمیریوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیری مجاہد کاجسدخاکی اس کے لواحقین کے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برزلہ علاقہ کے رہائشی مدثر احمد بٹ کو 29جون کو کپواڑہ کے ایک جنگل میں فرضی جھڑپ میں شہید کر دیا گیا تھا اور پھر اسے خاموشی سے دفن کر دیاگیا تاہم سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونیو الے تصاویر سے اس کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کی شناخت کر لی تاہم بھارتی فوج مذکورہ کشمیری مجاہدکا جسد خاکی ان کے گھر والوں کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ بھارتی فوج کے اس ظلم پر شہید مجاہدکے اہل خانہ اور مقامی کشمیری تین ماہ سے احتجاج کررہے تھے ۔ اس دوران عدالت سے بھی رجوع کیا گیا۔