اسرائیلی دہشت گردی بے نقاب کرنیوالے 4 فلسطینی صحافی گرفتار
غزہ(امت نیوز)اسرائیلی فوج نے آزادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے فلسطینی چینل کے دفتر پر چھاپہ مار کر 4 صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔صحافی اسرائیل کی دہشت گردی بے نقاب کر رہے تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک نیوز چینل کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کر 4 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار صحافیوں پر دہشت گردی میں معاونت اور انتہا پسندانہ مواد نشر کرنے کا الزام تھا۔