سیدو شریف ہسپتال عملے کی غفلت سے ماں بچہ جاں بحق

0

سوات(بیورورپورٹ)سیدو شریف ہسپتال میں عملہ کی غفلت کی وجہ سے زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ لواحقین اور لوگوں نے لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر سیدو شریف روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑی الٹا دی۔بونیر سے تعلق رکھنے والے لاجبر اپنی زوجہ کو گذشتہ رات سیدو شریف ہسپتال لائے تھے ۔ ان کے مطابق گائنی وارڈ میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے اور باقی عملہ فیس بک استعمال کرنے میں مصروف تھا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور عملہ کی منت سماجت کی لیکن کوئی نہیں آیا ،جس کی وجہ سے زچہ بچہ دونوں جاں بحق ہوگئے ۔ لواحقین اور دیگر لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More