چنیوٹ میں گھر میں سوئی خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
چنیوٹ (نمائندہ امت)نا معلوم افراد نے گھر میں سوئی ہوئے حاملہ خاتون کے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ ٹھٹھی عالم شاہ میں حاملہ خاتون اور ایک بچے کی ماں پچیس سالہ فوزیہ بی بی زوجہ محمد احسان گھر کے صحن میں سو رہی تھی رات کے اندھیرے میں نا معلوم ملزمان نے اس کے سر میں فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے متوفیہ کے والد اکبر علی ہرل کی درخواست پر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 322/18 بجرم 302/34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔