سی پی این ای ایڈیٹرز- جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی لائژن کمیٹی کے قیام کا اعلان
کراچی (بزنس رپورٹر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے سی پی این ای کی ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کے مقاصد میں اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا بالخصوص میڈیا اور سول سوسائٹی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ سی پی این ای کی ایڈیٹرز، جرنلسٹس اینڈ سول سوسائٹی کمیٹی کے چیئرمین ڈیلی ٹائمز کے منیجنگ ایڈیٹر کاظم خان اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ ہاٹ لائن کے چیف ایڈیٹر ذوالفقار احمد راحت مقرر کیے گئے ہیں جبکہ روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، عارف بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس)، یوسف نظامی (پاکستان ٹوڈے)، حامد حسین عابدی (روزنامہ امن)، امتیاز عالم (ماہنامہ ساؤتھ ایشین جرنل)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)، عبدالرحمان منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ)، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، شکیل احمد ترابی (صباح نیوز ایجنسی) ، مظفر اعجاز (روزنامہ جسارت)، بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات)، اویس اسلم علی (ماہنامہ آؤٹ لک)، اسلم خان (انٹر نیوز ایجنسی)، منصور کورائی (روزنامہ واکا) علی بن یونس (روزنامہ بیوپار)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم)، سید سجاد حسین بخاری (روزنامہ ابتک)، ممتاز علی (ماہنامہ کرائم زون)، نشیدراعی (روزنامہ قومی آواز)، محمود عالم خالد (ماہنامہ فروزاں)، سردار نعیم (روزنامہ قائد)، وزیر زادہ (روزنامہ دھن)، سید شمس الضحیٰ (روزنامہ الفلاح)، عابد علیم (روزنامہ ملت) اور حمیدہ گھانگرو (روزنامہ عوامی آواز) کمیٹی کے رکن ہوں گے۔