ایدھی سینٹر سے غائب ہونیوالی بیوی – بچیاں بازیاب کرائی جائیں- محمد اسلم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایدھی سینٹر سے غائب ہونے والی بیوی اور معصوم بچیاں بازیاب کرائی جائیں ۔ یہ بات 45سالہ شاہین بی بی کے شوہر محمد اسلم نے اپنے دیگر احباب کے ساتھ کراچی پریس کلب پر کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہاکہ سماجی خدمت کے ادارے کا عملے بداخلاقی اور من مانیوں کا مظاہرہ کررہاہے نوٹس لیاجائے ۔ محمد اسلم نے بتایا کہ ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ کے عملے نے اقرار کیا کہ میری بیوی شاہین بی بی ،4 سالہ فریال اور 2سالہ سحر کے ساتھ وہاں آئی تھی پھر کہتے ہیں وہ اپنی مرضی سے واپس چلی گئی لیکن جانے کے وقت اور تاریخ کے حساب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر ان کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا انہوں نے کہاکہ فیصل ایدھی کے پاس گیا تو انہوں نے الٹا الزام عائد کردیا کہ میں شاہین بی بی پر تشدد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے پاس جاؤ اور جو کرسکتے ہو کرلو ، تھانہ سمن آباد میں دی گئی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ۔چیف جسٹس مجھے انصاف دلائیں ۔