مختلف علاقوں میں23غیرقانونی تعمیرات منہدم و سربمہر
کراچی (بزنس رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈنے مختلف علاقوں میں 23غیرقانونی تعمیرات کو منہدم و سربمہر کردیا۔ڈیمالیشن اسکواڈکی ٹیم نے گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں پلاٹ نمبر Com-47 & 48،اسکیم 24-A ، پلاٹ نمبر C-37،سیکٹر24/A، پلاٹ نمبرD-61،پی آئی بی سی ایچ ایس اور پلاٹ نمبر پلاٹ نمبر Com.9,10بلاک 4، گلیK”کنیزفاطمہ سی ایچ ایس اسکیم 33پر غیرقانونی تعمیرات منہدم کردیں۔پلاٹ نمبر B-138،اسکیم 24پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، پلاٹ نمبر Com.4سے پلاٹ نمبر 7تک اسکیم 33،پلاٹ نمبر 350،بلاک 3،بی ایم سی ایچ ایس سمیت پلاٹ نمبر D-20کے ڈی اے، پرغیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔ فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-1621،بلاک 18 ، پلاٹ نمبر R-1270،بلاک 8، پلاٹ نمبرR-1118،بلاک 8،گڈاپ ٹاؤن کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ نمبرR-1،سیکٹر6-D/1 ، پلاٹ نمبر LT-254، سیکٹر8،پلاٹ نمبر RS-8،مشرق سی ایچ ایس اسکیم 33 پر انہدامی کارروائی کی گئی۔ پلاٹ نمبر 67،68 اور87 ،فاطمہ ایونیوبلمقابل گیٹ نمبر2گلشن معمار پر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔