کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا موبائل لیب کے ہمراہ میٹروحبیب کیش اینڈ کیری میں چھاپہ
کراچی(بزنس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پی ایس کیو سی اے عبدالعلیم میمن کے احکامات پر ٹیم نے شہر کے میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پر موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ہمراہ چھاپہ مارا اور کئی برانڈ کی کھانے کا تیل اور بناسپتی گھی کو چیک کیا جن اشیا کے سیمپل ٹیسٹ کئے گئے ان میں صوفی برانڈ کوکنگ آئل ، حمزہ ویجیٹیبل آئل ریفائنری EVA برانڈ کوکنگ آئل شجاع ایگرو ، نیچرل برانڈ کوکنگ آئل ، پنجاب آئل ملز لمیٹڈ ، برانڈ کوکنگ آئل و بناسپتی گھی ،OK برانڈ کوکنگ آئل ، انداز برانڈ کوکنگ آئل ، حبیب برانڈ کوکنگ آئل ، دل دل برانڈ بناسپتی، کسان برانڈ شامل تھے ۔ جو کہ متعلقہ معیار کے ٹیسٹ کے مطابق معیاری ثابت ہوئے ۔ سیزن کوکنگ آئل ، تلوبرانڈ بناسپتی اور انداز بناسپتی گھی متعلقہ معیار کے مطابق ٹیسٹ غیر معیاری ہونے پر موقع پر سیز کردیا گیا اور اسٹال سے اشیا کو ہٹا دیا گیا ۔