کالی آندھی نے بنگالیوں کی حالت غیر کردی

0

بی سیٹری (امت نیوز) آندرے رسل کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آندرے رسل نے میچ میں ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ کے شعبہ میں ناقابل شکست 35 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کا کچھ حصہ متاثر ہوا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کی بنیاد پر ہوا۔ میزبان ٹیم کے آل رائونڈر آندرے رسل کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ محمود اللہ نے35، لیٹن داس نے 24جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 19 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ 11 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیسریک ولیمز نے چار، نرسی اور پال نے دو،دو جبکہ آندرے رسل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More