ایشین گیمزکیلئے دو رکنی قومی جوڈو ٹیم کا اعلان

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے ایشیئن گیمز کیلئے حتمی دو رکنی قومی جوڈو ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ایشیئن گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہوںگے۔ گیمز میں جوڈو کا ایونٹ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کیلئے جن دو کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے ان میں شاہ حسین شاہ اور قیصر خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے شاہ حسین شاہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ قیصر خان یہاں پر تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن گیمز کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ شاہ حسین شاہ اولیمپیئن نے 2013ء کی ایشیئن چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پانچویں پوزیشن، ایشیئن گیمز اور سائوتھ ایشیئن چیمپئن شپ 2014ء میں طلائی تمغہ اپنے ملک کیلئے جیتا تھا۔ 12 ویں سائوتھ ایشیئن گیمز جو کہ بھارت میں کھیلے گئے تھے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More