اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں بجلی کا گردشی قرضہ1080بلین روپے سے بھی زائد ہے، 560ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے اور اسحاق ڈار نے قرض لیکر480 ارب روپے ادا کئے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ حکومت حالیہ بجلی کے گردشی قرضوں بارے ایک جامع پلان بنا رہی ہے کہ ان قرضوں کی ادائیگی کے ساتھ چوری والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو معطل کیا جائے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،کمیٹی کو پاور سیکٹر پر گردشی قرضوں بارے بریفنگ دی گئی۔