منی لانڈرنگ کیس میں زرداری اورفریال کی ایف آئی اے طلبی
اسلام آباد( ایجنسیاں)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔ایف آئی اے بے نامی اکاونٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔