روس کا پاکستان سے دو طرفہ تجارت بڑھانے کا عزم

0

اسلام آباد ( اے پی پی ) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ روس انسداد دہشت گردی اور سٹریٹجک معاملات پر پاکستان کی ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔بدھ کواسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری تعاون ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے علاوہ بحری اور بری فوجی مشقوں تک وسیع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین تجارت، معیشت،سائنٹفک اور ٹیکنیکل تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کاروباری تعلقات کیلئے کوشاں ہے۔سفیر کا کہنا تھا کہ روس اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ بین الحکومتی کمیشن اور دیگر دو طرفہ میکنزمز میں ملکر کام کرنے سے دو طرفہ منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی آئے گی۔انہوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا،جس میں گزشتہ سال 33فیصد اور رواں سال کے کی پہلی ششماہی کے دوران 82فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ روس توانائی، سٹیل انڈسٹری،آپٹیکل فائبر، فارماسیٹوکل، واٹر اور سینی ٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More