آئی ایم ایف قرض مشروط کرنے پر پاکستان برہم

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف قرض مشروط کرنے کے امریکی بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج کو سی پیک کیساتھ مشروط کرنا درست نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیرِ خارجہ نے کہا سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا حصہ ہے، چین پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، کوئی بھی اس کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔عبداللہ حسین ہارون نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ،لیکن اس کے باوجود ہم سے بار بار ”ڈومور، ڈومور“ کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اب پاکستان کو کہا جارہا ہے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔انہوں نے کہا امریکہ نے پاکستان کو اتحادی فنڈ کی مد میں ادایئگیاں کرنی ہیں ،جبکہ امریکہ بھارت سے دفاعی تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے سرمایہ کاری کررہا ہے۔ بھارت اورامریکہ کے درمیان تجارت 9 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ ہم امریکہ سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں تو کہتے ہیں ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More