عمران نے کلبھوشن معاملے پر مودی سے بات نہیں کی- نواز لیگ

0

اسلام آباد (امت نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دیگر معاملات پر اپنے دور حکومت کی کارکردگی بیان کی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بات نہیں کی۔دیکھتے ہیں عمران کشکول کیسے توڑتے ہیں۔ جو ٹیکس اہداف ہم نے حاصل کئے عمران خان نہیں حاصل کر سکتے۔ سابق وفاقی وزرا احسن اقبال، مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگ زیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سی پیک کے قرضوں کا بوجھ پاکستان پر پڑنے کی باتیں پروپیگنڈا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت کو 5 اعشاریہ 8 فیصد پیداواری صلاحیت کی معیشت ورثے میں مل رہی ہے اورمسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انفراسٹرکچر میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی، اس وقت 45 بلین ڈالر کے منصوبے زیر تعمیر ہیں اور امید ہے کہ جاری منصوبوں کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔۔ احسن اقبال نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی سی پیک کو گیم چینجر تسلیم کرلیا اور چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی ورنہ پی ٹی آئی سی پیک کو پاکستان کے لیے پھندا قرار دیتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لیے مختص رقم میں ایک روپے کا قرضہ نہیں ہے، سی پیک کے دیگر منصوبوں کے قرضوں کی شرائط دنیا کی آسان شرائط ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں جب معیشت ملی تھی تو کوئی 10 ڈالر سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا لیکن پی ٹی آئی اب اپنی ناکامی کسی اقتصادی امور پر ڈالنے کا جواز پیدا نہیں کرسکتی۔آئی چیئرمین کی بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی ٹیلفونک گفتگو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کلبھوشن یادیو کی بات مودی کے ساتھ نہیں اٹھائی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے جو معیشت ہمیں ملی تھی اس میں ہم بہت بہتری لائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے جو ایکسپورٹ پیکج دیا تھا اس کی وجہ سے اضافہ ہوا اور ہم آنے والی حکومت کو مشورہ دیں گے کہ وہ ان اہداف کو نہ چھیڑیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم ڈالر کی قیمت 115 پر چھوڑ کر گئے تھے لیکن آج کل 125 پر چل رہا ہے اور عجیب قسم کی سٹے بازی جاری ہے اس سے منفی اثر پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بارے میں امریکی اسٹیٹ سیکریٹری کا بیان غلط ہے، پاکستان میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھا ہوا ہے اور یہ پیسہ چین کی طرف نہیں جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More