اینجلو میتھیوز نے روشن مہاناما کا ریکارڈ توڑ دیا
دمبولا (امت نیوز) سری لنکن آل رائونڈر اینجلو میتھیوز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن کھلاڑی روشن مہاناما کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ رنز بنانے والے نویں سری لنکن بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، روشن مہامانا نے 5162 رنز بنا رکھے تھے جبکہ میتھیوز نے 198 میچز میں 5191 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی دو سنچریاں شامل ہیں۔