نیب بلوچستان کے چھاپے میں سابق ڈی جی ایکسائز فرار

0

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) نیب بلوچستان نے سابق ڈی جی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد قاسم بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کارروائی کے دوران سابق افسر قاسم بلوچ فرار ہوگئے تھے۔گزشتہ روز سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قاسم بلوچ کے احتساب عدالت کوئٹہ ون نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہ صرف عبدالبشیر بلوچ کو اسسٹنٹ ایکسائز افسر تعینات کیا بلکہ دونوں نے ملی بھگت سے 800سے زائد گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کرتے ہوئے مالی فوائد حاصل کئے ، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More