حبیب بینک- ای ایف یو لائف کی جانب سے سہارا پلان کا آغاز

0

کراچی(بزنس رپورٹر)حبیب بینک لمیٹڈ اور ای ایف یو لائف کی جانب سے سہارا پلان کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیڈ برانچ بینکنگ عامر ارشاد نے کہا کہ ’’اکثریت کی ضروریات کی نشاندہی اور انکو پورا کرنا تمام اداروں کا ابتدائی مقصد ہونا چاہیے۔ کثیر آبادی کے لئے سہارا سمال ٹکٹ تکافل پلانز کا آغاز کرنے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ طاہر جی ساچک، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیوٹوآفیسر ای ایف یو لائف نے کہا کہ یہ نئی اسٹرٹیجک شراکت ہم دونوں کو حبیب بینک لمیٹڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے مختلف حصّوں میں بیمہ کے لئے مرکوز حل فراہم کرکے مالی شمولیت کے ہدف میں اپنا حصّہ ڈالنے کا موقع فراہم کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More